سپین بیک وقت مینز اور ویمنز فٹبال ورلڈ چیمپئن بننے والا پہلا ملک بن گیا
نیویارک: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈکپ 2026ء کے فائنل میں ارجنٹینا کو شکست دے کر سپین نے بیک وقت مینز اور ویمنز فٹبال ورلڈ چیمپئن بننے کا منفرد ریکارڈ قائم کر ڈالا۔
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میں سپین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹینا کے خلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کی اور دوسری بار ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
سپین کی جانب سے فیصلہ کن گول فیران ٹوریس نے کھیل کے اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں کیا، اس کامیابی کے ساتھ سپین فٹبال کا بیک وقت مینز اور ویمنز ورلڈ چیمپئن بننے والا پہلا ملک بن گیا، سپین نے 2023ء میں ویمنز کا فٹبال ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔
16 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن بننے کے بعد سپین بھر میں جشن
سپین میں شائقینِ فٹ بال اپنی ٹیم کی جیت کا جشن منانے کیلئے سڑکوں پر نکلے آئے، سپین کے دارلحکومت میڈرڈ، بارسلونا اور دیگر شہروں میں شہریوں نے خوب جشن منایا۔
ہسپانوی شہریوں کی بڑی تعداد سپین کا قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے سڑکوں پر خوشی کا اظہار کرتے رہے، شہریوں نے فٹبال کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments