حیدر آباد میں مال بردار ٹرین کے باعث متاثر ہونے والا ڈاؤن ریلوے ٹریک بحال

حیدرآباد:(دنیا نیوز) مٹیاری کے قریب وہاب شاہ ریلوے سٹیشن کے نزدیک ڈی ریل ہونے والی مال بردار ٹرین کے باعث متاثر ہونے والا ڈاؤن ریلوے ٹریک 36 گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ تمام بوگیاں ٹریک سے ہٹا دی گئی ہیں جب کہ ریلوے حکام اور پی ڈبلیو آئی ٹیم نے مرمتی کام مکمل کرنے کے بعد ڈاؤن ٹریک کو ٹرینوں کی آمدورفت کے لیے فٹ قرار دے دیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ڈاؤن ٹریک پر فی الحال 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی کاشن سپیڈ کے ساتھ ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی ہے اور سنگل لائن کراسنگ کے ذریعے باقاعدہ آپریشن کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

بحال شدہ ڈاؤن ٹریک سے پہلی ٹرین فرید ایکسپریس کو سنگل لائن کراسنگ کے ذریعے کراچی روانہ کر دیا گیا جب کہ اپ ٹریک کی مکمل بحالی کے لیے مرمتی کام تیزی سے جاری ہے۔

دوسری جانب ریلوے حکام نے مزید کہا کہ اپ ٹریک بھی جلد آپریشنل کر دیا جائے گا اور منسوخ ہونے والی ٹرینیں دوبارہ بحال کردی جائیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...