سپن بولر نعمان علی کا کاؤنٹی کرکٹ سے معاہدہ طے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سپن بولر نعمان علی کا کاؤنٹی کرکٹ سے معاہدہ طے ہوگیا۔

نعمان علی لنکاشائر کے ساتھ کاؤنٹی چیمپئن شپ کے آخری 6 میچز کھیلیں گے۔

نعمان علی اگست کے آخر سے لے کر ستمبر تک کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچز میں شرکت کریں گے علاوہ ازیں نعمان علی 20 اگست کو نارتھمپٹن شائر کےخلاف ڈیبیو کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے کرکٹر نعمان علی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں پہلی بار کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے پرجوش ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...