میر رضا علی کی قبر کشائی کی تیاری، والد کا عدم اعتماد کا اظہار

کراچی: (دنیا نیوز) گلستانِ جوہر سے نوجوان تاجر میر رضا علی کی لاش ملنے کے معاملے میں آج مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی جائے گی، قبر کشائی کا عمل پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی قبرستان میں انجام دیا جائے گا، جس کے لیے پولیس نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق قبر کے اطراف قناتیں لگا دی گئی ہیں، جبکہ قبر کشائی کے دوران میڈیا سمیت غیر متعلقہ افراد کو قریب جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ کارروائی پرامن اور ضابطے کے مطابق مکمل کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق میر رضا علی کی قبر کشائی ان کے والد کی درخواست پر کی جا رہی ہے، ابتدائی طور پر محکمہ صحت نے اس مقصد کے لیے آٹھ رکنی میڈیکل ٹیم تشکیل دی تھی، تاہم رات گئے اس ٹیم کو تبدیل کر دیا گیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل دی گئی نئی میڈیکل ٹیم میں پانچ رکنی بورڈ شامل کیا گیا ہے، تاہم متوفی کے والد نے نئی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تحفظات سامنے رکھے ہیں۔

قبر کشائی کے بعد میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں ضروری کارروائی مکمل کی جائے گی، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...