میر رضا علی کی قبر کشائی کل ہوگی، میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا

کراچی: (دنیا نیوز) گلستانِ جوہر سے میر رضا علی کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، قبر کشائی کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

پولیس کے مطابق میر رضا علی کی قبر کشائی کل بروز جمعہ صبح 9 بجے کی جائے گی، جس کے لیے مختلف شعبوں کے ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

میڈیکل بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد، ڈاکٹر فرح وسیم، فارنزک آئیڈنٹیفکیشن ایکسپرٹ عامر حسن خان، ڈاکٹر شری چند، ڈاکٹر کامران خان، ڈاکٹر دانیال مرزا، ڈاکٹر محمد یاسین اور پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ سید شامل ہیں۔

میڈیکل بورڈ قبر کشائی کے بعد قانونی اور طبی تقاضوں کے مطابق معائنہ اور دیگر ضروری کارروائی مکمل کرے گا، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...