پاکستان نے آئی ٹی ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں 4 تمغے جیت لیے
لزبن: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر چار تمغے اپنے نام کرلیے۔
پرتگال کے شہر لزبن میں جاری چیمپئن شپ میں قومی کھلاڑیوں کی کامیابیوں میں سب سے نمایاں اعزاز ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے حاصل کیا جو مکسڈ ڈبلز میں مسلسل دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بنے۔
— Aisam ul Haq Qureshi (@aisamhqureshi) August 14, 2026
اعصام الحق نے آسٹریا کی نینا ہرمن کے ساتھ مل کر ٹاپ سیڈ پرتگالی جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد فائنل میں شکست دی اور اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔
یہ کامیابی تجربہ کار پاکستانی ٹینس کھلاڑی کے شاندار بین الاقوامی کیریئر میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔
— Aisam ul Haq Qureshi (@aisamhqureshi) August 15, 2026
پاکستان کے لیے دوسرا بڑا اعزاز مینز 45 پلس ڈبلز میں اعصام الحق اور عقیل خان نے حاصل کیا جہاں دونوں نے سلور میڈل جیتا۔
قومی ٹیم نے مینز 45 پلس ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں بھی چاندی کا تمغہ حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
علاوہ ازیں عقیل خان نے 40 پلس مکسڈ ڈبلز میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کے میڈلز کی تعداد چار تک پہنچا دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments