پاکستان نے انگلینڈ میں پریکٹس میچ جیت لیا، سعود شکیل کی شاندار سنچری
بیکنہم: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم نے دورۂ انگلینڈ کے دوران تین روزہ پریکٹس میچ میں سلیکٹ الیون کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سلیکٹ الیون کی جانب سے دیے گئے 262 رنز کے ہدف کو پاکستان نے پراعتماد انداز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، قومی ٹیم کی جانب سے سعود شکیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست سنچری سکور کی اور 100 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
پریکٹس میچ میں پاکستانی بیٹرز نے ہدف کے تعاقب میں ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی، سعود شکیل کی عمدہ اننگز نے قومی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
دورۂ انگلینڈ کے دوران یہ پریکٹس میچ قومی ٹیم کے لیے آئندہ مقابلوں کی تیاری کے حوالے سے اہم قرار دیا جارہا ہے جب کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے بھی بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments