ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، بھارت کیخلاف 55 رنز پر آؤٹ

دبئی: (دنیا نیوز) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لئے 56 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 55 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، شوال ذوالفقار 14 اور منیبہ علی 13 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

پاکستانی بیٹنگ لائن بھارتی بولنگ کے سامنے مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، جس کے باعث قومی ٹیم بڑا مجموعہ بنانے میں ناکام رہی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو 35 رنز سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم نے اس میچ میں 119 رنز بنائے تھے جبکہ ثانیہ اقبال کی عمدہ بولنگ کی بدولت تھائی لینڈ کو 84 رنز تک محدود کردیا تھا۔

پاکستان اور بھارت کا میچ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 کے گروپ اے کا اہم مقابلہ ہے۔ پاکستان، بھارت اور تھائی لینڈ کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے، جبکہ قومی ٹیم کا اگلا گروپ میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف شیڈول ہے۔

بھارتی ٹیم اس میچ سے قبل تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کو شکست دے کر عمدہ فارم میں ہے، ہانگ کانگ کے خلاف بھارت نے 193 رنز بنائے تھے جبکہ حریف ٹیم صرف 56 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...