را سے لڑ سکتے ہیں تو پیپلزپارٹی کیا چیز ہے، جلد لائحہ عمل دیں گے: مصطفیٰ کمال

پاکستان

کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں لاوا پک رہا ہے، مایوسی انتہا کو پہنچ چکی، شہر قائد کو باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ تباہ کیا جا رہا ہے، ہم را سے لڑ سکتے ہیں تو پیپلزپارٹی کیا چیز ہے، پی پی کے خلاف جلد لائحہ عمل دیں گے۔

سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2016 سے پہلے کراچی میں 22 لاشیں روزانہ گرتی تھیں، ہم نے شہر سے را کے تسلط کو اس لئے ختم نہیں کیا کہ پیپلزپارٹی کی بھینٹ چڑھا دیا جائے، را کو شہر سے بھگا سکتے ہیں تو پیپلزپارٹی سے بھی جان چھڑوا سکتے ہیں، سندھ پیپلزپارٹی کی جاگیر بنا دیا گیا، سندھ ریاست کے اندر ریاست بن گیا ہے، ہم نے شہر میں امن کی خاطر خون دیا، اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے لیاری ایکسپریس وے بنایا، ہم نے پٹیل پاڑا والی سڑک بنائی، لیاری ایکسپریس وے بنانے کیلئے تجاوزات ختم کیں اور 3 آبادیاں بسائی، جب تجاوزات ختم کئے تو متبادل میں لوگوں کو 80 گز کا پلاٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور بلوچستان میں کشمیر کی نشست پر ہمارا امیدوار تھا، بلوچستان میں ہمارا امیدوار جیتا ہے، آزاد کشمیر کی کراچی والی نشست پر ہم نے دوسروں کی طرح موٹر سائیکلیں نہیں بانٹیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں