پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس طغرل فلپائن پہنچ گیا

پاکستان

منیلا: (دنیا نوز) پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس طغرل فلپائن پہنچ گیا، منیلا پہنچنے پر پاکستانی سفارتی حکام نے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فلپائن بحریہ کے فلیگ افسران اور دیگر عسکری حکام نے جہاز کا دورہ کیا، میزبان حکام سے ملاقاتوں کے دوران مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی اور بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک بحریہ کے جہاز کا فلپائن کا دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں