کراچی: ڈاکٹر سیمی جمالی کو ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

کراچی: (دنیا نیوز) سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح ہسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کو ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کو آنتوں کے کینسر کا مرض لاحق تھا، کئی دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر سیمی جمالی گزشتہ روز انتقال کر گئی تھیں۔

میڈیکل کی تعلیم نوابشاہ سے مکمل کرنے والی ڈاکٹرسیمی جمالی نے ماسٹر آف پبلک ہیلتھ مینجمنٹ کی ایڈوانس ڈگری تھائی لینڈ سے حاصل کی، انہوں نے 1988ء میں بطور آر ایم او جے پی ایم سی جوائن کیا۔

ڈاکٹر سیمی جمالی 1995ء میں جے پی ایم سی کے شعبہ حادثات کی انچارج مقرر ہوئیں، سال 2010ء میں جے پی ایم سی کی جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنیں جس کے 6 سال بعد وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر ہوئیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں