10 سالہ بچی کو بچانے کی کوشش میں ماں دریائے سندھ میں ڈوب گئی

حیدرآباد : ( دنیا نیوز ) دریائے سندھ کے کنارے نہاتے ہو ئے ماں اپنی 10 سالہ بچی کو بچانے کی کوشش میں ڈوب گئی۔

ضلع جامشورو کے علاقے مانجھند کے قریب راجڑی کے علاقہ میں 10 سالہ بچی گلفشاں اور اسکی ماں ظہیراں دریا پر کپڑے دھونے گئی تھی، بچی دریا میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلی گئی، ماں نے بچی کو بچانے کے لئے گہرے پانی میں چھلانگ لگادی۔

ورثا کے مطابق ماں اور بیٹی کی تلاش جاری ہے ابھی تک دونوں کا سراغ نہیں مل سکا ، انتظامیہ کو اطلاع دینے کے باوجود غوطہ خور مہیا نہیں کئے جاسکے۔

علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت ماں بیٹی کی تلاش میں سرگرم ہیں تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ماں بیٹی کو دریا سے نہیں نکالا نہ جاسکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں