جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کا الزام: سابق رکن پنجاب اسمبلی فرحت فاروق گرفتار

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی فرحت فاروق کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق فرحت فاروق جیو فینسنگ کی سیریل نمبر 70 کی ملزمہ ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کی وردی پہننے والے ملزم کے ساتھ سیلفی لینے والے شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، اویس مشتاق جیو فینسنگ کی سیریل نمبر 27 کا ملزم ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں