ڈیفنس کار حادثہ: ملزم افنان کے والد شفقت اعوان کی عبوری ضمانت کنفرم

لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈیفنس حادثہ کیس کے ملزم افنان کے والد شفقت اعوان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کی جج عبہر گل نے ڈیفنس کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت سے متعلق مقدمہ کے ملزم افنان کے والد شفقت محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بعد میں شامل کی گئیں۔

وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزم کے والد شفقت اعوان کی عبوری ضمانت کنفرم کی جائے۔

تاہم عدالت کی جانب سے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا اور بعدازاں عدالت نے وکیل مدعی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم شفقت اعوان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں