خیبرپختونخوا: قومی وصوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پرضمنی انتخابات 21 اپریل کوہونگے

پشاور : (دنیانیوز) خیبرپختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے،اس حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ضمنی انتخابات قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 8 باجوڑ ، این اے 44 ڈیرہ اسمٰعیل خان، اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ میں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ انتخابی مہم جمعہ اور ہفتہ کی رات اختتام پذیر ہوگی، جبکہ مجموعی طور پر 49 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں 14لاکھ 71 ہزار سے ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے، مجموعی طور پر 892 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ 139 پولنگ سٹیشن زیادہ حساس قرار دیئے گئے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں