گندم پالیسی کا معاملہ: اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) گندم پالیسی کے معاملہ پر اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے لئے ریکوزیشن جمع کرا رہے ہیں، حکومت نے ایوان میں گندم کی نئی پالیسی دی نہ یہ کسانوں سے خریداری کررہے ہیں، ایوان میں گندم پالیسی کے نام پر خانہ پری کے لئے وزیر نے محض ایک بیان دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر کے راہ فرار کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں