بشکیک سے طلبہ کو لانے کیلئے پی آئی اے کی 2 پروازیں شیڈول

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کرغزستان میں پاکستانی طلباء پر تشدد کے معاملہ پر پی آئی اے نے پاکستانی طالبعلموں کو بشکیک سے وطن واپس لانے کیلئے دو خصوصی پروازیں شیڈول کر دیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز منگل کو صبح 6 بجے اسلام آباد پہنچے گی، دوسری پرواز منگل کو بشکیک سے لاہور دوپہر 2 بجے لینڈ کرے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ قومی ایئرلائن ہر مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ اپنے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے، حکومتی ہدایات کے تحت اور ضرورت کے مطابق مزید پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں