پاکستان امریکا انفنٹری کمپنی ایکسچینج مشق، پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ

راولپنڈی :(دنیا نیوز ) پاکستان امریکا انفنٹری کمپنی ایکسچینج مشق 2024 کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی فورسز کی مشترکہ مشقوں میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی اور مہارتوں کا تبادلہ کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ مشق کا مقصد انسداد دہشتگردی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے ، مشقوں میں نشانہ بازی میں مہارتوں کےبہترین طریقے اپنانے کاپہلوبھی شامل ہے ، دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 29 جون کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر، پبی میں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں