بڑی مدت کے بعد ملک میں پرانے زخموں کے خشک ہونے کی فضا آئی ہے: مولا بخش چانڈیو

حیدرآباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بڑی مدت کے بعد ملک میں پرانے زخموں کے خشک ہوجانے کی فضا آئی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی وہ سکون نہیں آیا لیکن ماحول کو گرمایا جارہا ہے، اپنے مسائل کے لئے ایک مرتبہ پھر بھٹو صاحب اور بی بی کو بیچ میں لایا گیا ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آپ یہ لہجا کہاں سے لائے ہیں جو دلوں میں آگ لگا دیتا ہے، دو روز قبل پہلے نقلی ایم کیو ایم کے قائد نے وہی زبان استعمال کی جو اکثر کرتے ہیں، ان کے چار گروپ ہیں، اصلی ایم کیو ایم کا اللہ کو ہی پتہ ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ خالد مقبول کے لہجے میں تلخی ہے، ایسی کیا ہدایات ہیں، دو دن قبل انہوں نے آگ نکالی، آپ کو کون کہتا ہے ایسی زبان کا، آپ ہر حکومت میں رہتے ہیں، موجیں کرتے ہیں، پھر اچانک لہجہ تبدیل کر لیتے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں