ہری پور: مسافر بس بے قابو ہوکر دیوار سے جاٹکرائی، ڈرائیور جاں بحق

ہری پور: (دنیا نیوز) تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہوکر دیوار سے جاٹکرائی، ڈرائیور جاں بحق جبکہ 2 مسافر زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ خانپور کے علاقے کوہالہ سے راولپنڈی جانیوالی مسافر بس کو پیش آیا، حادثہ ڈرائیور کی طبیعت اچانک خراب ہونے کےباعث پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ڈرائیور کی شناخت عبدالرشید عرف شیدو استاد کے نام سے ہوئی، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو خانپور اور راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں