پارا چنار میں زمین کے معاملے پر لڑائی کو غلط رنگ دیا گیا: محسن نقوی

اسلام آباد :(دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پارا چنار میں زمین کے معاملے پر لڑائی شروع ہوئی جسے غلط رنگ دیا گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزارت توانائی سے ساری چیزوں پر بات کرلی ہے، ہم پوری طرح ایڈریس کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بلوچستان میں دھرنا چل رہا ہے، یہ صوبائی سبجیکٹ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی بھی صوبہ ہو ہم نے مدد کرنی ہے، صوبہ خود مختار ہے کہ اس نے کیا حکمت عملی دکھانی ہے، ہم سکیورٹی کے حوالے سے پوری ذمہ داری ادا کررہے ہیں، سیاسی طور پر کسی کو پریشانی کی ضرورت نہیں،سب چیزیں مستحکم ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جس طرح وزیراعظم کام کررہے ہیں ہم سب ایسے ہی محنت سے کام کریں گے،پی ٹی آئی کے مذاکرات کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ تو اللہ کو پتہ ہے بانی پی ٹی آئی کس سے مذاکرات کریں گے اور کس سے نہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ گورنمنٹ نے ہی پارا چنار میں سیز فائر کرایا ہے، پارا چنار میں زمین کے معاملے پر لڑائی شروع ہوئی جسے غلط رنگ دیا گیا، گورنمنٹ نے ہی دونوں گروپس کو میز پر بٹھایا اور مذاکرات کرائے، پاراچنا ر میں عجیب سی صورتحال بنی تھی جس کو ہینڈل کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں