پاکستان میں دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ، یو این رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دہشت گردی پر اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں پاکستان کے اندر دہشت گردی کے خطرات میں اضافے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

یو این رپورٹ کے مطابق پاکستان کو فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور افغانستان میں پناہ لینے والے دیگر عسکریت پسندوں سے خطرات لاحق ہیں جبکہ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) نے پاکستان میں اپنے حملے بھی تیز کر دیئے ہیں۔

یو این رپورٹ میں طالبان، القاعدہ کے ساتھ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کے بڑھتے ہوئے تعاون کے خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں