گندم خریداری میں فائدہ اٹھانے کا کیس، ایم ڈی پاسکو مقدمے سے بری

لاہور: (دنیا نیوز) عدالت نے ایم ڈی پاسکو سعید احمد نواز کو گندم کی خریداری میں مالی فائدہ اٹھانے کے مقدمے سے بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے ایف آئی اے کی درخواست پر ایم ڈی پاسکو کو مقدمے سے بری کیا، عدالت نے مقدمے کا تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ایف آئی اے کی عدالت میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش کی گئی، جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق ایم ڈی پاسکو بے قصور ہیں۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم ڈی پاسکو سعید احمد کو 5 روز جسمانی ریمانڈ میں ایف آئی اے تحویل میں رکھا گیا، ایم ڈی پاسکو پر گندم کی خریداری میں مالی فائدہ اٹھانے کا الزام تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں