عدالتی تعطیلات ختم، اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیر سے معمول کے مطابق کیسز سنے جائینگے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ گرمیوں کی عدالتی تعطیلات مکمل ہونے کے بعد پیر سے معمول کے مطابق کیسز سنے گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔
10 جولائی سے شروع ہونے والی عدالتی تعطیلات کل ختم ہو جائیں گی، جسٹس محسن اختر کیانی کے علاؤہ دیگر تمام ججز کی واپسی ہوگی۔
ججز روسٹر کے مطابق 7 سنگل اور دو ڈویژن بنچ تشکیل دے دیئے گئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 11 سے 13 ستمبر کو دستیاب ہوں گے، جسٹس ارباب محمد طاہر 12 اور 13 ستمبر کو دستیاب ہوں گے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بنچ اور لارجر بنچ بھی دستیاب ہوگا۔