3 بچوں کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہونے سے پہلے کی ویڈیو 'دنیا نیوز' کو موصول
دینہ: (دنیا نیوز) گاؤں ساگری کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہونے سے پہلے تین کم عمر لڑکوں کی ویڈیو 'دنیا نیوز' کو موصول ہو گئی۔
ویڈیو میں مقامی شخص بچوں کو تالاب میں نہانے سے منع کر رہا ہے اور سزا کے طور پر بچوں کے کان بھی پکڑوائے، تینوں کم عمر لڑکے مقامی شخص کو چکما دے کر دوبارہ تالاب میں نہانے چلے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تینوں کم عمر لڑکوں کے ورثا نے گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں درج کروائی تھی، آج علی الصبع تینوں لڑکوں کی لاشیں ساگری تالاب سے ملیں
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے لڑکوں میں 11 سالہ عبداللہ، 13 سالہ شاہ زیب اور 14 سالہ آفاق شامل ہیں۔