محکمہ تعلیم سندھ کا مفرور اساتذہ کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ
کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے مفرور اساتذہ کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ضلع شرقی میں 20 اساتذہ مفرور ہیں، اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں جبکہ متعدد اساتذہ سالوں سے بیرون ملک مقیم ہیں۔
صوبائی محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو اپنے حق میں جواب جمع کرانے کی ہدایت دی تھی، ان مفرور اساتذہ نے محکمہ کو جواب جمع نہیں کرایا، اب مذکورہ اساتذہ کو نوکریوں سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔