دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس، دانیال عزیز پر فرد جرم عائد
شکرگڑھ: (دنیا نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ شکرگڑھ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں سینئر سیاستدان دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دانیال عزیز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، سینئر سیاستدان دانیال عزیز جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔
دانیال عزیز نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے شفاف ٹرائل کا مطالبہ کر دیا۔
واضح رہے کہ دانیال عزیز پر الیکشن کے روز پولیس کو دھمکیاں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ تھا۔