پی ٹی آئی کا جلسہ: عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کے کیس میں ڈی سی لاہور کو نوٹس

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 21 ستمبر کو ہونے والے جلسے سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کے کیس میں ڈپٹی کمشنر لاہور کو جواب طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اکمل خان باری کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کی۔

تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسہ کرنے کے معاملے میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے 8 روز میں جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔

اکمل خان باری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے عدالتی احکامات کے باوجود تاحال جلسہ گاہ کی جگہ کے بارے آگاہ نہیں کیا۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق لاہور میں پرامن جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی وجمہوری حق ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں