پنجاب اسمبلی : اپوزیشن لیڈر نے اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی
لاہور:(دنیا نیوز) اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کروا دی۔
پنجاب اسمبلی ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے ریکوزیشن جمع کروائی، ریکوزیشن میں پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ، سنگجانی جلسہ میں کارکنان کی گرفتاری کا ایجنڈا شامل ہے ۔
ملک احمد خان بھچر نے اپنی ریکوزیشن میں مہنگائی، پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کے حالات اور گنے کی فصل کی قیمت کی ادائیگی نہ ہونا بھی ایجنڈے میں شامل کیا ہے۔