کراچی: دیوار گرنے سے 10 سالہ لڑکا جاں بحق

کراچی: (ویب ڈیسک) سر پر دیوار کا ملبہ گرنے سے دس سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

سٹی ریلوے کالونی میں سر پر ملبہ گرنے سے نوعمر لڑکا شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا جا رہا تھ مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت شاہ زیب کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ دیوار گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں