مردان : پیر خانے میں آگ لگ گئی، 5افراد جھلس کرجاں بحق

مردان : (د نیا نیوز) رستم باغ جبران کے قریب پیر خانے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر جانبحق ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 فائر فائیٹرز ٹیم نے کافی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا ، ریسکیو نے تمام جاں بحق افراد کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا تاہم آگ لگنے کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہوسکی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق پہاڑ میں اونچائی پر واقع مکان مریدوں کی رہائش گاہ تھی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں