خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس سے اختیارات واپس لینے کی تیاری مکمل کرلی

پشاور : (دنیانیوز) صوبائی حکومت نے پولیس سے اختیارات واپس لینے کی تیاری مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق پولیس ایکٹ 2017میں ترمیم کرکے آج صوبائی کابینہ میں پیش کیاجائے گا، ایکٹ میں ترمیم کرکے آئی جی کے اختیارات میں کمی کی گئی ہے، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے 2017میں اپنےاختیارات آئی جی کوتفویض کئے تھے۔

حکام کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ایکٹ میں ترمیم کرکے اختیارات اپنے پاس رکھناچاہتے ہیں ، حکومتی ارکان نے9مئی سمیت دیگرایشو پر پولیس اختیارات کو اسمبلی میں تنقید کانشانہ بنایاتھا،اختیارات میں کمی کرکے آئی جی کے تمام بڑے اختیارات وزیراعلیٰ کے پاس ہونگے۔

حکام کے مطابق پولیس ایکٹ 2017 میں ترمیم منظوری کے بعد صوبائی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں