بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہوگا
کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بی بی عصمت ملک کی طرف سے میمو ریک ہسپتال خدا بادان پنجگور کو تاحال فعال نہ کرنے سے متعلق توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کیاجائے گا۔
اسی طرح میں وزیر خزانہ میر شعیب نو شیرانی آئین کے آرٹیکل 171 کے تحت آڈٹ رپورٹس پیش کریں گے جبکہ صوبے میں تعلیم کی زبوں حالی سے متعلق قرار داد پیش کی جائے گی۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ اجلاس میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اور محکمہ فشریز سے متعلق سوالات دریافت اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔