کراچی : دفعہ 144کی خلاف ورزی، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کا لاٹھی چارج
کراچی:(دنیا نیوز) دفعہ 144کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب لاٹھی چارج کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں سے پولیس نے 50سے زائد افراد کو حراست کومیں لیا ہے، شہر قائد کے تینوں زونز میں کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی نفری اہم مقامات پر تعینات ہے، شہر کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔
واضح رہے سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں تین روز کیلئے دفعہ 144 عائد اور شہر میں جلسے ، جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔