احسن فتیانہ بازیابی کیس: متعلقہ فریقین سے پیشرفت رپورٹ طلب
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما احسن فتیانہ کی بازیابی سے متعلق کیس کے تمام فریقین سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔
عدالت میں پی ٹی آئی رہنما احسن فتیانہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت میں وفاقی وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہ احسن فتیانہ وزارت داخلہ یا ایف آئی اے کے پاس نہیں ہیں۔
عدالتی حکم پر ایس پی کینٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ گھروں کے کیمرے میں ریکارڈ ویڈیوز کی جیو فینسنگ کروائی جا رہی ہے۔
بعدازاں عدالت نے احسن فتیانہ بازیابی کیس دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔