دیہی خواتین کا زرعی ترقی میں ناقابل فراموش کردار ہے: کامران ٹیسوری

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ دیہی خواتین کا زراعت و دیہی ترقی میں ناقابل فراموش کردار ہے۔

کامران ٹیسوری نے بھی دیہی خواتین کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دیہی خواتین کی عظیم خدمات کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا ہے کہ صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانا اوّلین ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں