ایس سی او اجلاس کی صدارت اعزاز ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت اجلاس کی صدارت کرنا ایک اعزاز ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی نیشنل سٹیٹمنٹ میں ایس سی او کی جانب سے علاقائی استحکام میں تعمیری کردار کی عکاسی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی تعاون، اقتصادی اکٹھ، موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کے خلاف اقدامات کا احاطہ کیا گیا، کثیر الجہتی تعاون اور عالمی اقتصادی نظام کی اصلاحات پر زور دیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی قوانین کے برعکس یکطرفہ سخت اقدامات کی حوصلہ شکنی کی گئی، پُر امید ہوں کہ مل کر ایس سی او ریجن کے عوام کے لئے روشن مستقبل تعمیر کیا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں