لکی مروت میں مسجد پر حملہ ناکام بنانے والے کیڈٹ عارف اللہ شہید سپرد خاک

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لکی مروت میں مسجد پر حملہ ناکام بنانے والے کیڈٹ عارف اللہ شہید کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کو اپنے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید کیڈٹ کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، عمائدین نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں