گلگت اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

گلگت: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

صوبائی وزیر قانون غلام محمد نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد اسمبلی میں پیش کی، قرارداد کے متن کے مطابق بھارت 77 سالوں سے مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت غیر قانونی طور پر کشمیر پر قابض ہے، کشمیری عوام پر دس لاکھ قابض بھارتی افواج ظلم کررہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں