جہاں منشیات فروخت ہو گی وہاں کارروائی کریں گے: شرجیل میمن
کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات سندھ اسمبلی شرجیل میمن نے کہا کہ جہاں منشیات فروخت ہو گی وہاں کارروائی کریں گے۔
وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں سے کچھ طلبا بھی گرفتار کئے، ہم سب نے ملکر منشیات کا خاتمہ کرنا ہے، یہ ایک بہت بڑا جہاد ہے آئندہ نسلوں کو بچانا ہے۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ میں اکیلا منشیات کا خاتمہ نہیں کر سکتا، کرسٹل اور آئس بہت خطرناک شکل اختیار کر چکے ہیں۔