وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 5 نومبر کو لندن جانے کا امکان
لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گلے کے انفیکشن کے علاج کیلئے لندن روانگی متوقع ہے۔
ذرائع پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے 5 نومبر کو لندن جانے کا امکان ہے، مریم نواز لندن میں اپنے ذاتی معالج سے علاج کرائیں گی، وہ کافی عرصے سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر مریم نواز کے گلے کے آپریشن کا بھی امکان ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ لندن ایک ہفتہ پر محیط ہوگا، مریم نوازکا وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا، نواز شریف اور مریم نواز کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔