وادی نیلم، گریس، ہلمت، تاؤبٹ میں رواں سال کی پہلی برفباری
وادی نیلم: (دنیا نیوز) بالائی وادی نیلم کے علاقوں گریس، ہلمت، تاؤبٹ میں کے رہائشی علاقوں میں سال 2024 اور 25 کی پہلی برفباری ہوئی۔
وادی نیلم کے زیریں علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش اور برفباری کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
برفباری کے باعث پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا جبکہ اس کےساتھ خشک میوہ جات کی ڈیمانڈ بڑھنے لگی۔