پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی راہداری ضمانت منظور
پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی 21 روز کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے شہریار آفریدی کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ شہریار آفریدی متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، عدالت درخواست گزار کی راہداری ضمانت منظور کرے۔
عدالت نے شہریار آفریدی کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے 21 روز کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔