اوباڑو: ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار 2 طالبعلم بچوں کو کچل دیا

اوباڑو: (دنیانیوز) سندھ کے ضلع اوباڑو کے علاقے مرید شاخ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار دو طالبعلم بچوں کو کچل دیا ۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 2 طالبعلم بچے موقع پر جاں بحق جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہوئی ہے ، بچے موٹرسائیکل پر سکول سے واپس گھر جا رہے تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دونوں بچے سگے بھائی تھے اوران کی عمریں 11 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں