اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی
راولپنڈی: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کریں گے۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی کو لاہور سے اڈیالہ جیل میں پیش کیا جائے گا، رہنما پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس میں مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع احتجاج کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے باہر سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔