کراچی میں تیز رفتار کار سوار نے ایک اور گھر اجاڑ دیا

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ٹریفک حادثے نے ایک اور گھر اجاڑ دیا۔

کارساز کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے میاں بیوی دم توڑ گئے، کار ڈرائیور کی فرار ہونے کی کوشش پر شہریوں نے پکڑ لیا، مشتعل افراد نے گاڑی کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس کی ڈرائیور کو تھانے لے جانے کی کوشش پر مشتعل افراد نے مزاحمت کی، پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی، پولیس موبائل ہجوم سے ڈرائیور کو نکال کر لے گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں