5 روز سے گمشدہ گدا گری پیشے سے وابستہ تین بچیاں بازیاب

نواب شاہ: (دنیا نیوز) پانچ روز سے گمشدہ گدا گری پیشے سے وابستہ تین بچیاں بازیاب کرا لی گئیں۔

بچیاں حیدرآباد ریلوے سٹیشن سے پولیس نے بازیاب کیں، بچیوں کی گمشدگی پر ورثاء نے ایس ایس پی سے نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے نوٹس لے کر خصوصی ٹیم تشکیل دی، پولیس ٹیم نے گمشدہ بچیوں کو بازیاب کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں