وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز کا وزیر صحت کی دعوت پر حلقہ لچھراٹ کا دورہ
مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز نے وزیر صحت ممتاز راٹھور کی دعوت پر حلقہ لچھراٹ کا دورہ کیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کا پٹہکہ، پنجگراں اور چھون میں استقبال کیا گیا، وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید، وزیر صحت سید بازل نقوی اور وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب بھی موجود تھے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے پر پٹہکہ پہنچنے پر زبردست گل پاشی کی گئی جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے حالیہ انقلابی اصلاحات پر عوام نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ عوامی مطالبات کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے، پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی تاہم حکومت نے سیاست پر عوام کا اعتماد بحال کیا ہے۔
انہوں نے کہا لچھراٹ میں پیپلزپارٹی عوامی فلاح کے بڑے منصوبے بھی لا رہی ہے۔