اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات، صحت دریافت کی

راولپنڈی: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے آنکھ کے آپریشن کے بعد عیادت کی، بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی سے ان کی صحت کے حوالے سے دریافت کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری، بیٹیوں اور بہن سے ملاقات کروا دی گئی

ذرائع نے بتایا کہ دونوں 40 منٹ تک اکٹھے رہے، بشریٰ بی بی نے بیٹیوں سے بات چیت کے حوالے سے بھی بتایا، بشریٰ بی بی کو فیملی کی جانب سے چاکلیٹ اور دیگر اشیاء بھی پہنچا دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں