شہر قائد سے کالعدم تنظیم کے3 دہشتگرد گرفتار
کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد سے کالعدم تنظیم کے3 دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان سے ہے، دہشت گردوں نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کراچی میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، گرفتار ملزمان میں عمران ولد علی محمد اور دیگر شامل ہیں، دہشتگردوں سے 30 بور پستول اور 18 گولیاں برآمد ہوئیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا تھا کہ اسلحہ شہر میں تخریب کاری کے لیے استعمال ہونا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تحقیقات جاری ہے۔